ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فن پاروں کی نمائش

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فن پاروں کی نمائش

سمندری(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمندری میں طالبات کے ہاتھوں سے تیار کیئے گئے فن پاروں کی نمائش کا انسٹیٹیوٹ میں انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں ڈائریکٹر ٹیوٹا فیصل آباد ریجن انجینئر فیض بزداربطور خاص شریک ہوئے مہمان خصوصی اور پرنسپل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ محترمہ نورین اختر نے نمائش کا افتتاح کیا مختلف کلاسز کی طالبات سارہ عابد،ورداظفر،صائمہ کرن، صباء جاوید،حبیبہ اشتاق،اسماء ریاض،کائنات بی بی ،لائبہ ظفر،آمنہ شکیل،سدرہ مبین سمیت دیگر طالبات گروپس کے ہاتھوں سے تیار ملبوسات۔ پینٹنگزسمیت دیگر منفرد اشیاء کے سٹالز لگائے گئے تھے جن کا ڈائریکٹر ٹیوٹا پرنسپل ادارہ ہذا اور مہمانوں نے معائنہ کیا اور سٹالز میں موجود فن پاروں کی تعریف کی اور طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں