جدید نظام سے بجلی چوری کی نشاندہی ہوگی:فیسکو چیف

 جدید نظام سے بجلی چوری کی نشاندہی ہوگی:فیسکو چیف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عامر نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو کے۔۔

 ہائی ٹرانسمیشن(ایچ ٹی) اور لوو ٹرانسمیشن (ایل ٹی)ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی موبائل ایپلی کیشن اور گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کو عملی طور پر لاگو کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ فیسکو ڈسٹری بیوشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ۔ وہ فیسکو پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈائریکٹوریٹ میں نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روز ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جدید ویب بیسڈ موبائل ایپلی کیشن اور جی آئی ایس سسٹم کی بدولت ناصرف فیسکوکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو گوگل ارتھ کی مدد سے مانیٹر کیا جا سکے گا بلکہ اس کا عملی نفاذ ٹیکنیکل لاسز کی کیلکولیشن اور کم کے ساتھ ساتھ،بجلی چوری والے علاقوں کی نشاندہی اور ایل ٹی پروپوزلز کی تیاری میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں