عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے آگاہی سرگرمیاں

عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے آگاہی سرگرمیاں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ کی جانب سے فیصل آباد میں عالمی ہفتہ برائے ۔۔

حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مقامی صحافیوں کیلئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں محکمہ صحت پنجاب اور یونیسف کے افسروں سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد ای پی آئی پروگرام پنجاب اور یونیسف کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ مزید برآں فیصل آباد کی ہائی رسک یونین کونسل میں خفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے سٹریٹ تھیٹر پلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار،ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت عباس،ڈی ڈی ایچ اوپی ایس ڈاکٹرعظیم ارشد،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن علی رضا مختار اور ایس بی سی کنسلٹنٹ یونیسف عقیل سرفراز نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب بھر میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ویکسین کے حوالے سے کسی قسم کے منفی پروپیگنڈا کے خلاف میڈیا اپنا تعمیری کردار اور ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں