جاگیر داروں کی زمینیں مزدوروں کوتقسیم کی جائیں :مقررین

 جاگیر داروں کی زمینیں مزدوروں کوتقسیم کی جائیں :مقررین

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام جھنگ کے زیر اہتمام گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں یوم مزدور کے حوالے سے علمی و فکری سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت جے یو آئی کے مولانا طارق نے کی جبکہ جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا پیر حبیب اللہ ، مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ ، یونس ڈھڈی، مولانا صدوق حسین شاہ و دیگر علمائکرام کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مزدور اپنی محنت سے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے اس کی محنت کا استحصال کیا جا رہاہے ۔ ملک میں جاریجاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے بغیر مزدور کی محنت کا استحصال بالجبر ہوتا رہے گا۔ مزدور کے اوقات کارسات گھنٹے جبکہ اس کی ماہانہ تنخواہ 55ہزار روپے مقرر کی جانی چاہیے اور مزدور کو فیکٹری کے منافع میں بھی ایک حد تک باقاعدہ حصہ دار بنایا جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے لئے رہائشی کالونیاں قائم کرئے اور ان کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بندوبست کرئے ۔ جاگیر داروں سے زمینیں لے کر مزدوروں میں تقسیم کی جائیں ۔ فیکٹریوں اور ملوں میں مزدوروں کی جان کے تحفظ کے لئے سیفٹی اور سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ سیمینار میں مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ آخر میں مولانا مصدوق شاہ نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں