یوم مئی پر فیسکو دفتر میں تقریب مزدوروں سے ملکر کھاناکھایاگیا

 یوم مئی پر فیسکو دفتر میں تقریب   مزدوروں سے ملکر کھاناکھایاگیا

سمندری(نمائندہ دنیا)یوم مئی پرفیسکو دفتر سمندری میں تقریب کا انعقاد ۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔۔

 سول ڈیفنس پوسٹ وارڈن اے ٹو کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی تقریب میں فیسکو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علاوہ ازیںنمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرکا لیبر ڈے پر مزدوروں سے اظہار یک جہتی مزدورں کے ساتھ اکٹھے کھانا کھایا مالی معاونت کی نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری طارق نے اس موقع پر مزدوروں کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا مزدوروں کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے کہا کہ ان کے دروازے مزدوروں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں صوبائی صدر نے مزدوروں کو گلدستے پیش کئے اور مالی معاونت کے بعد رخصت کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں