کار اور موٹر سائیکل میں تصادم خاتون سمیت 3افراد زخمی

 کار اور موٹر سائیکل میں تصادم خاتون سمیت 3افراد زخمی

سمندری(نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے غریب نواز ہوٹل کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل میں تصادم میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔

 زخمیوں کی شناخت43 سالہ غلام رسول ،سات سالہ ایان اور 26 سالہ کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی حادثہ میں تینوں افراد کی ہڈیا ں ٹوٹ گئیں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں