چناب نگر:گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات

چناب نگر:گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ  خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات

چناب نگر(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ، خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا۔۔

، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پندرہ گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی۔ شہریوں بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہو گیا۔ گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سلنڈر مافیا کی چاندی ہو گئی۔ شہری کھانا پکانے کیلئے سلنڈر سمیت توانائی کے دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ شہری و سماجی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی پندرہ گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور کھانے کے اوقات میں گیس کی سپلائی فراہم کی جائے ۔ رابطہ کرنے پر ریجنل منیجر نے کہا کہ ملکی سطح پر گیس کی کمی کا مسئلہ ہے جس وجہ سے محکمہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ شہریوں کو صبح 6 بجے سے 9 بجے ، دن 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6بجے سے رات8:30 بجے تک گیس کی سپلائی دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں