ائیرپورٹ پر فرضی مشقیں،ہنگامی صورتحال تیاریوں کا جائزہ

 ائیرپورٹ پر فرضی مشقیں،ہنگامی صورتحال تیاریوں کا جائزہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور آتشزدگی کی ۔۔

ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میں فائر اور ریسکیو سیکشن، میڈیکل سروسز سول ایوی ایشن، پی آئی سمیت دیگر نجی ایئرلائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور دیگر نے شرکے کی۔ ایئرپورٹ منیجر تسنیم اختر جمیل کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد ایئرپورٹ کے ایمرجنسی رسپانس کے طریقوں کا پیشگی جائزہ لینا اور یہ یقینی بنانا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیار ہیں اور کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں موثر طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء کو محدود ردعمل کے وقت آگ بجھانے اور بچاؤ کی مشق کرنے کو ملی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں