جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی پنجاب میں پہلی پوزیشن

 جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی پنجاب میں پہلی پوزیشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے۔۔

 مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی پنجاب میں پہلی پوزیشن، پاکستان میں پانچویں نمبر پر جبکہ عالمی سطح پر 201 سے 250 تک کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ۔ انتظامیہ کے مطابق قلیل عرصہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد معیار تعلیم، جدیدتحقیق، اور بہترین سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے اعتبار سے عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی بہترین جامعات میں شمار ہونے لگی ہے ۔ اس سے ساتھ ساتھ شعبہ جات کی بہترین کارکردگی، ریسرچ پروجیکٹ کی تعداد میں اضافہ جیسے عوامل مل کر یونیورسٹی کی بہترین رینکنگ کا سبب بنے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں