پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق پر توجہ دی :مقررین

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق پر توجہ دی :مقررین

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پیپلز پارٹی نے اپنے تمام ادوار میں مزدوروں کے حقوق اور لیبر اصلاحات کی جانب خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ۔

 1973ء کا آئین ترتیب دیتے وقت شہید ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیشمار عملی اقدامات اٹھائے ۔ لیبر پالیسی کا اجراء کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کو اجاگر کیا سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینیفٹ کے خصوصی ادارے بنائے ۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال قائم کئے جہاں پر آج بھی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے اور مفت ادویات دی جاتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سٹی کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلہ میں چوک کچہری بازار میں ایستادہ کیمپ میں منعقدہ پروقار تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے مہمان خصوصی سٹی صدر پیپلز پارٹی رانا نعیم دستگیر خاں ، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق سابق ایم پی اے نور النساء ملک ، جنرل سیکرٹری واسا بنیا مین سہوترہ ،سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ، میدیا کوآرڈینیٹر اطہر شریف ،سینئر نائب صدر شیخ اسلام ، لیبر رہنماشہباز گلزار انصاری ، ڈویژنل صدر شعبہ خواتین سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ ، ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا نے کیا ۔ اجلاس کی صدارت رانا منظور د خاں نے کی ۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو یعقوب انصاری نے ادا کئے ۔ دیگر شرکاء میں میاں خالد بھولا ،آغا اعجاز ، سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس زمان خاں ،ٹکٹ ہولڈرز رانا مبشر خاں،ملگ ذوالفقار ، بشارت رندھاوا ،نعیم یعقوب گل،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک صغیر اعوان ،رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ ،رہنما مینارٹی ونگ طاہرہ انجم ، جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ مہر پرویز اختر پیجی ،زونل صدر حسنین رضآ شاہ ، رفعت انجم ،سپورٹس ونگ ناصرہ کفیل،صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب بٹ ،علی ظریف ، سابق ڈویژنل صدر لال حسین راشد ، سرور ناز صدر پیپلز کلچرل ونگ بابر بھٹو ، تنویر سراجوی ،رہنما پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ذیشان بھٹی ، مان ملک ، رہنما پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حذیفہ راجپوت،رانا مزمل ،کارکنان ملک عبد المجید ،ملک پپو افتخار بٹ ، وسیم کاکا ،ناصر مٹو ،چاچا امین مینو ، اکرم چوہان ، منظور جوری،حکیم نذیر اور یاسین خاں کے نام شامل ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں