حدیث کاعلم ناگزیر ،علمامقام و مرتبہ اجاگرکریں:طاہرالقادری

حدیث کاعلم ناگزیر ،علمامقام و مرتبہ اجاگرکریں:طاہرالقادری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری نے درسِ صحیح البخاری سے مدارس دینیہ کے نئے تدریسی سال کا افتتاح کرتے کہا ہے کہ لادینیت پھیلانے والوں کا پہلا ہتھیار احادیث کے بارے میں شکوک پیدا کرنا ہے ۔

 اللہ کی عطا کردہ سب سے بڑی نعمت علم ہے اور علم کی کرامت سے بڑھ کر علماء کی اور کوئی کرامت نہیں۔ قرآن وحی جلی اور حدیث وحی خفی ہے ۔ اللہ کے کلام کی جامع تفہیم کے لئے حدیث کاعلم اور اس سے محبت ناگزیر ہے ، علمائے کرام و اہل علم حضرات بنائے دین کی حفاظت کے لئے حدیث کے مقام و مرتبہ اوراس کی حجیت و ناگزیریت کو مقدم جانیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن مجید کے ساتھ احادیثِ نبوی کی حفاظت کا بھی اہتمام فرمایا ۔ اسی بنا پر فرامین رسولؐ تواتر کے ساتھ ہم تک پہنچے ہیں۔ اسلامیات کے طلباء و طالبات علم حدیث پر محنت کریں،اس سے ان پر علم و فن کی دنیا کے نئے دروازے کھلیں گے ۔ امام بخار یؒ نے حدیث کے علم کو بام عروج تک پہنچایا۔ اُمت مسلملہ کی گراں قدر خدمت انجام دی اور حجیت حدیث پر اعتراض کرنے والوں کی باطل فکر کا قلع قمع کر دیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے درسِ صحیح البخاری زوم لنک پر دیاجسے ملک بھرسے 20 ہزار سے زائد علمائے کرام، آئمہ مساجد، مدرسین اور سینئر کلاسزاوردارالعلوم نوریہ رضویہ بغدادی جامعہ مسجد گلبرگ اے کے طلباء و طالبات نے سماعت کیا ۔اس موقع پرپروفیسرسیدہ اختر کلثوم،سیدشفاعت رسول شاہ،ڈاکٹرسیدہ قرۃ العین فاطمہ،پروفیسر اخترحسین اسد، مفتی شہباز ،علامہ شبیر،مولاناریاض مہروی،پروفیسرآصف شہزاد،قاری عبداللہ رضا، مولانافضل عباس،پروفیسرقاسم القادری، مولانا سجاد،پروفیسرصالح حیات نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں