ضلعی انتظامیہ دعوئوں کے برعکس روٹی،نان کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ،زائد نرخوں پر فروخت

ضلعی انتظامیہ دعوئوں کے برعکس روٹی،نان کی قیمتوں پر قابو  پانے میں ناکام ،زائد نرخوں پر فروخت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ دعوئوں کے برعکس روٹی کی قیمتوں پر قابوپانے میں ناکام ہوگئی ، ہوٹلوں پر کم وزن کی روٹی زائد نرخوں پر۔۔

 فروخت ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسر فیصل آباداور نواحی علاقوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد نہ کروا سکے شہر اور گرد و نواح میں اب بھی 80 گرام کی روٹی 20 روپے اور 100 گرام کا نان 30 سے 40 روپے میں فروخت ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھی پہلے چند روز ہی توجہ دی گئی اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس معاملے کو نظر انداز کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے بھی اس مسئلے کو پس پشت ڈال دیا ہے انتظامی افسران روٹی کی قیمت کم کروانے کی بجائے صرف بلند و بانگ دعوے کرنے میں مصروف ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں