سمندری:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیو مہم کا جائزہ لیا

سمندری:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفیسر نے پولیو مہم کا جائزہ لیا

سمندری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ جٹ نے پولیو کی مہم کا مختلف جگہوں پر جائزہ لیا۔

 انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکز اور دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقہ کے ساتھ سرانجام دیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل سمندری میں ٹوٹل رجسٹرڈ بچوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار ہیں جن میں چار دن میں 76ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جا چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں