جھنگ پولیس کی کا رکردگی ،2 کروڑ 80 لاکھ کا مال مسروقہ برآ مد

جھنگ پولیس کی کا رکردگی ،2 کروڑ 80 لاکھ کا مال مسروقہ برآ مد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ اپریل میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا۔

 115 اشتہاری مجر موں ، 39 عدالتی مفرور جبکہ 10 چور و ڈکیت گینگز کے 31 ملز موں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اپریل میں بجلی چوروں کے خلاف 68 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اپریل میں بجلی چوروں کے خلاف 68 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملز موں کے خلاف 64 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 5 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 23 کلو گرام چرس، 600 گرام آئس، 3680 کلو گرام بھنگ/پوست، 581 لٹرشراب، 130 لٹر لہن جبکہ 02 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف 64 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملز موں سے 04 رائفل،03 بندوق، 03 رپیٹر، 53 پسٹل، 02 کاربین جبکہ 182 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں