اپریل میں ایمرجنسی کالز پر 11190 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

 اپریل میں ایمرجنسی کالز پر  11190  متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماہ اپریل میں ریسکیو کنٹرول کو 11758 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

 بروقت موقع پر پہنچ کر 2955 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 7569 میڈیکل، 181 آگ لگنے ، 311 کرائم، 11 ڈوبنے ، 4 عمارت گرنے ، 01 سلنڈر پھٹنے اور 726 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ 11190 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 5530 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 5177 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں