کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایا لاکھوں مالیت کا سونا خوردبرد

کاروباری تعلقات میں امانت  رکھوایا لاکھوں مالیت کا سونا خوردبرد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایاگیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا خوردبرد کرلیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے اکبر چوک میں شکیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم زاہد کے پاس کاروباری تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کا 67 گرام سے زائد سونا بطور امانت رکھوایاگیا۔ جو بعد میں واپس کرنے کی بجائے ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر خورد برد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں