ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لانے والا ڈرائیور گرفتار

ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی  علاقے میں لانے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لیکر آنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناولٹی پُل کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بلال کو حراست میں لے لیا۔ جو ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لیکر آتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں