ٹو بہ :مختلف جگہ لگائے کیمرے خراب ، مانیٹرنگ نظام غیر فعال

ٹو بہ :مختلف جگہ لگائے کیمرے خراب ، مانیٹرنگ نظام غیر فعال

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے نصف سے زائد کیمرے خراب ہو نے سے نہ صرف مانیٹرنگ کا نظام غیر فعال ہے۔۔۔

بلکہ دہشت گردی اورجرائم کی وارداتوں کے ملز موں کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری بھی خواب بن کر رہ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق شہر میں بڑھتے ہو ئے جرائم کی روک تھام اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی وارادت میں ملوث ملز موں کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہری تنظیموں کی معاونت سے مختلف مقامات پر 24سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے ،ضلعی پولیس کمپلیکس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ،تاہم کیمروں کی تنصیب کا کام انجام دینے والے کنٹریکٹر نے بجلی بندش کے دوران فنگشنل رکھنے کیلئے کسی بھی کیمرے کو یو پی ایس کا بیک اپ کنکشن نہیں دیا ، جس کے باعث بجلی بند ہو تے ہی تمام کیمرے بھی مکمل طور پر بند ہو جاتے ہیں ،اسی طرح ریلوے پھاٹک کراس کر کے شہباز چوک اور صدر بازار سمیت دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کیمروں کیلئے مین کیبل کو محکمہ ریلوئے کی منظوری اور سرکاری فیس کی ادائیگی کئے بغیر ریلوئے لائن سے کراس کیا گیا تھا ،چنانچہ محکمہ ریلوئے نے کیمروں کے لئے گذاری گئی مذکورہ کیبل بھی کاٹ دی ،جس سے لائن کی دوسری طرف لگائے گئے تمام کیمرے بند ہو گئے ،اور اس وقت 24میں سے صرف 6کیمرے فنگشنل ہیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ کے مطابق تمام کیمروں کو ہر وقت فنگشنل رکھنے کیلئے یو پی ایس کا بیک اپ کنکشن کروایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں