خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے  والے ملزم کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے محلہ نذیر نیاز کی رہائشی نئیر سلطانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عثمان کی جانب سے اسکی بیٹی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ڈوپٹی کھینچنے کی کوشش کرتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں