سابقہ رنجش،نوجوان کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ

سابقہ رنجش،نوجوان کو  گھر گھس کر تشدد کا نشانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر نوجوان کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے تاج کالونی کے رہائشی عابد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسد اعوان اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسکے بھتیجے کو سابقہ رنجش کی بناء پر قابوکرکے ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کی مدد سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ کے زورپر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں