انسداد ڈینگی اقدامات ، فیلڈ ٹیموں کی کا رکر دگی چیک کرنیکا حکم

انسداد ڈینگی اقدامات ، فیلڈ ٹیموں کی کا رکر دگی چیک کرنیکا حکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ۔

اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کے افسروں کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو انسداد ڈینگی کی موثر مانیٹرنگ کے حوالہ سے سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ،تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں