چنیوٹ:اپریل میں گرانفروشی پر498دکاندار گرفتار، جر مانے

چنیوٹ:اپریل میں گرانفروشی پر498دکاندار گرفتار، جر مانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماہ اپریل میں گرانفروشوں کو 19لاکھ کے جرمانے ،498دکاندار گرفتار ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ مہنگے داموں اشیا خوردونوش فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 56633انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے پر گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی1071شکایات پردکانداروں کوموقع پر ہی19لاکھ روپے کے جرمانے کیے ۔پرائس ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر498دکاندار گرفتار کیا گیا جبکہ 3ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں