ٹو بہ :ڈویژنل پبلک سکول میں سولر سسٹم،واٹر کولنگ پلانٹ نصب

ٹو بہ :ڈویژنل پبلک سکول میں سولر سسٹم،واٹر کولنگ پلانٹ نصب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی خصوصی کاوشوں سے ڈویژنل پبلک سکول میں 30 کلو واٹ کا سولر سسٹم اور واٹر کولنگ پلانٹ لگا دیا گیا ہے۔۔۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ ڈویژنل پبلک سکول نعیم سندھو تھے ،جنہوں نے ڈویژنل پبلک سکول میں نئے لگائے گئے واٹر کولنگ پلانٹ اور سولر سسٹم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، پرنسپل ادارہ را محمد صدیق بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے سکول کو مکمل طور پر سولر پاور پر منتقل ہونے کو نہایت خوش آئند اقدام قرار دیا، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے تاکید کیا کہ \\\"ہمیں اپنی آئندہ نسل کو ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تباہی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے علم اور مہارتوں سے لیس کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ واٹر کولنگ پلانٹ سے سکول کے طلبہ و طالبات کو پینے کے لیے صاف اور ٹھنڈا پانی ہر وقت دستیاب ہوگا، بعد ازاں انہوں نے جاری انٹر کے امتحانات کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں