عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے :سی پی او

عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے :سی پی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاپولیس لائنز فیصل آباد آمد پر ایس ایس پی آپریشزحسن جاوید بھٹی ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اور سی پی او آفس کی تمام برانچ انچارجزز نے ان کا استقبال کیا ۔

 سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرنے شہدا پولیس کی فیملیز اور غازی اہلکاروں سے ملاقات کی ۔سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہید ہمارا فخر ہیں شہدا فیملیزاور غازیوں سے رابطہ ترجیحی بنیادوں پر رہے گا۔ شہدا فیملیزاور غازیوں کے مسائل فوری طور پر حل ہوں گے غازی اہلکاروں کو ان کی مرضی کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔ مزید اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے فرائض منصبی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوامی شکایا ت اور پولیس ہیلپ لائن پکار 15پر فوری رسپانس دیا جاے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں