فیسکو ریجن میں کارروائی، مزید22بجلی چور پکڑے گئے

فیسکو ریجن میں کارروائی، مزید22بجلی چور پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت اور وزارت توانائی کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید22بجلی چور پکڑے گئے جن کو36ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10لاکھ 22ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔فیسکو ریجن سے 238 روزکے دوران کل7774 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ81لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 81کروڑ24لاکھ سے زائدکا جرمانہ کیاگیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں