محمد رضا اﷲ قادری کی والد ہ کے ایصال ثواب کیلئے محفل نعت کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کوٹ فرید روڈ پر علی پارک میں بانی محفل محمد رضا اﷲ قادری کی والد ہ ماجدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔
ان کے ساتھ ساتھ نظامت کے فرائض حاجی ثناء اﷲ عطاری ، محمد فیضان اﷲ اور محمد ذکاء اﷲ نے انجام دیئے ، تقریب کے مہمان خصوصی پیر حضرت صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمان تھے جبکہ صدارت سید بلال حسین شاہ اور پیر سید محمد عرفان رسول شاہ نے کی ،اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود قادری،افتخار احمد رضوی ،شہزاد حنیف مدنی محمد سیف اﷲ عطاری بخصور سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا ۔