ڈیجیٹل مستقبل کی اخلاقی،فکری سمت کا تعین ضروری،وجیہہ قمر

ڈیجیٹل مستقبل کی اخلاقی،فکری سمت کا تعین ضروری،وجیہہ قمر

تعلیم سائبر خطرات کیخلاف سب سے مضبوط فائر وال ہے، سیمینار سے خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں کے زیرِ اہتمام دخترانِ پاکستان سائبر سکیورٹی کے موضوع پر آگاہی سیمینار ہوا، بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات اور ان سے نمٹنے کیلئے سائبر نظام کی مضبوطی کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ تقریب میں وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وجیہہ قمر نے کہا کہ ڈیجیٹل مستقبل کی اخلاقی اور فکری سمت کا تعین نہایت ضروری ہے۔ پیغامِ پاکستان کو ایک تاریخی دستاویز قرار دیا جو انتہاپسندی اور عدم برداشت کے خلاف واضح مؤقف پیش کرتی ہے اور کہا کہ جس طرح عدم برداشت کو حقیقی دنیا میں مسترد کیا گیا ہے، اسی طرح اسے سائبر اسپیس میں بھی مسترد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین صرف سائبر سکیورٹی کی متاثرہ فریق نہیں بلکہ اس کی محافظ بھی ہیں۔ تعلیم سائبر خطرات کے خلاف سب سے مضبوط فائر وال ہے۔ سائبر سکیورٹی کو ایک بنیادی زندگی کی مہارت کے طور پر اپنانا چاہیے، نہ کہ صرف ماہرین تک محدود رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں