جھنگ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرسمس کے حوالے سے تقریب

جھنگ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرسمس کے حوالے سے تقریب

ڈپٹی کمشنر نے افسروں کے ہمراہ مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹا ، مبارکباد دی علی اکبر بھنڈر نے سیٹلائٹ ٹاؤن فیملی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دیگر ضلعی افسروں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومتِ پنجاب تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں اقلیتی برادری کو ہر سطح پر عزت، تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوا جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ عامر محمود کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیملی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آ سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ کے ہمراہ گوجرہ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اورہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام سرکاری قواعد و ضوابط اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں ،عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں