بار انتخابات کا شیڈول جاری 10 جنوری کو پولنگ ہوگی

بار انتخابات کا شیڈول جاری  10 جنوری کو پولنگ ہوگی

جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن جلال پور پیر والہ کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 چیئرمین الیکشن بورڈ ملک یوسف پنوہاں ایڈووکیٹ کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 اور 30 دسمبر کو جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ 31 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یکم جنوری کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ 2 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست بار کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ پنجاب بار کونسل کی ہدایت کے مطابق 10 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں