وفاقی محتسب کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں میں ایوارڈ تقسیم

وفاقی محتسب کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی  دکھانے والے افسروں میں ایوارڈ تقسیم

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ اداروں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ایوارڈز دینے سے دیگر افسران و عملے میں بھی زیادہ سے زیادہ کام کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔

اپنے فرائض ایمانداری اور بحسن وخوبی سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ اور ادارے کا وقار ہیں۔ وہ وفاقی محتسب کے ہیڈ آفس، بلوچستان اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے علاقائی دفاتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کو ایوارڈ دینے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں