سی بی سی کی اہم شاہراہوں کی ترقی کے منصوبے کا آغاز

سی بی سی کی اہم شاہراہوں کی ترقی کے منصوبے کا آغاز

سڑکوں کی بحالی، ازسرِ نو تعمیر، استرکاری اور ضروری مقامات پر توسیع ہوگی ہمارا بنیادی مقصد ٹریفک کے بہاؤ کومعتدل، محفوظ اور موثر بنانا ہے ،سی ای او

کراچی (پ ر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے اپنے علاقہ میں واقع اہم شاہراہوں پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس اہم ا منصوبے کا مقصد رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانا، ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا اور رہائشیوں، کاروباری طبقے اورتفریح کے لئے آنے والے افراد کے لیے سفری سہولتوں میں بہتری لانا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت مختلف سڑکوں کی بحالی، ازسرِ نو تعمیر، نئی کارپٹنگ اور ضروری مقامات پر توسیع کی جائے گی۔ ان شاہراہوں جیسا کہ خیابانِ اتحاد، کمرشل ایونیو، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ اور خیابانِ بحریہ پر کام کیا جا رہا ہے ۔منصوبے میں جدید سائن بورڈز اور روڈ مارکنگ کی تنصیب کے ساتھ ساتھ جہاں ممکن ہو پیدل چلنے والوں کے راستوں میں بھی بہتری شامل ہے ۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ٹریفک کے بہاؤ کومعتدل، محفوظ اور موثر بنانا ہے ، جو علاقے کے معیارِ زندگی اور معاشی سرگرمیوں کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ ہم رہائشیوں سے دورانِ تعمیر تعاون کی اپیل کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ممکنہ حد تک عوامی مشکلات کم سے کم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ رہائشیوں نے درخواست سے ہے کہ وہ متبادل راستوں کو استعمال کریں، ٹریفک سائنز پر عمل کریں اوتوسعی کام کے مقامات کے آس پاس احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ اپنی اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں