ریونیو منصوبے حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل : کمشنر

ریونیو منصوبے حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل : کمشنر

پلس پراجیکٹ کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،افسروں کو ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پلس پراجیکٹ ، بورڈ بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز ، ڈی آر سی کمیٹیوں کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن میں موضع جات ڈیجیٹلائزیشن کے کل 136 میں سے 124 مکمل ہو چکے ہیں اور اس لحاظ سے سرگودہا ڈویژن پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پلس پراجیکٹ کے دیگر مختلف انیشیٹوز میں سرگودہا ڈویژن مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے صوبے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

کمشنر سرگودہا نے کہا کہ ریونیو سے متعلق تمام منصوبے حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل عوامی سہولت کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پلس پراجیکٹ کے تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، ریونیو ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے اور فیلڈ سطح پر کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ محنت اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ہی سرکاری محاصل میں اضافہ اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ریونیو ریکوری، شفافیت اور ڈیجیٹل نظام پر خصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے 26 نکاتی ایجنڈے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں