ڈکی بھائی کے ضبط یوٹیوب اکاؤنٹس کی سپرداری درخواست خارج

ڈکی بھائی کے ضبط یوٹیوب اکاؤنٹس  کی سپرداری درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے دورانِ حراست ضبط کیے گئے اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری سے متعلق درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے  خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اکاؤنٹ ملزم کے حوالے کیا گیا تو وہ مقدمے کا باعث بننے والی ویڈیوز ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں