پولیس پارٹی پر فائرنگ ، ساتھی کو زخمی کرنے پر دوافراد کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔
شاہ رکن عالم پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل اشخاص کو روکا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا کچھ دور جاکر ایک ملزم زخمی حالت میں گرا ہوا پایا گیا جس کی شناخت صادق کے نام سے ہوئی جس کا ساتھی اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروئی شروع کردی ۔