غیرقانونی کمرشل استعمال و فیس عدم ادائیگی،121 املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف ہاؤسنگ سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن کرتے ہوئے 121 املاک سربمہر کر دیں۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر رائے ونڈ روڈ پر 34، ٹاؤن شپ میں 15، نیو مسلم ٹاؤن میں 7، جوہر ٹاؤن میں 21، گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 19 جبکہ گجرپورہ میں 14 املاک سیل کیں۔ریکوری آپریشن کے دوران علامہ گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم، سبزہ زار میں مزید 11 املاک سربمہر کی گئیں۔