ڈی پی او نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کرسمس کی خوشی میں مسیحی پولیس ملازمین کے ساتھ دفتر میں جشن منایا اور کیک کاٹا۔
تقریب کا آغاز خصوصی چرچ کی دعا سے ہوا جس میں کرسمس کے پیغام محبت اور امن کو اجاگر کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں کو ایک ساتھ منانا اور پولیس و کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مسیحی برادری ہماری سوسائٹی کا اہم حصہ ہے اور انکے مذہبی تہوار کا احترام لازمی ہے ۔ ڈی پی او نے یقین دلایا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ بعد ازاں ملازمین میں عیدی تقسیم کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی کبیروالا منور گجر بھی موجود تھے۔