ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈینگی کی ممکنہ صورتحال، گزشتہ سال کے تجربات اور رواں سال متوقع بارشوں کے تناظر میں پیشگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی مائیکرو پلان کو زمینی حقائق کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔