5ارب کی لاگت سے 69 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح

5ارب کی لاگت سے 69 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح

کچہری ریلوے پھاٹک سرگودھا سے جھامرہ تک سڑک کی تعمیر شروع کی جائیگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب و ممبر پنجاب اسمبلی رانا منورغوث خان نے حکومتِ پنجاب کے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کی لاگت کے میگا پراجیکٹ کچہری ریلوے پھاٹک سرگودھا سے جھامرہ تک 69 کلومیٹر طویل سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بطورِ مہمانِ خصو صی شرکت کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں اور حلقے کے مکینوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ شاہین آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا منورغوث خان نے کہا کہ سرگودھا کچہری پھاٹک سے جھامرہ تک 88 پھاٹک، چرنالی، پنڈی رسول، شاہین آباد، سلانوالی، سوبھاگا اور شاہ نکڈر تک پھیلے ہوئے منصوبے کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تعمیراتی کام اب باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں