وزیرآباد:سوئی گیس دفتر میں بجلی بندش پر نظام تعطل کا شکار

 وزیرآباد:سوئی گیس دفتر میں بجلی بندش پر نظام تعطل کا شکار

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے وزیرآباد دفتر میں یو پی ایس اور جنریٹر جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہر میں جب بھی بجلی بند یا پرمٹ کے باعث لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو کمپیوٹرائزڈ اور دفتری نظام مکمل طور پر رک جاتا ہے جس سے صارفین کے کنکشن، بلنگ، شکایات اور دیگر امور التوا کا شکار ہو جاتے ہیں،

مناسب سٹینڈ بائی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عملہ بھی مؤثر انداز میں کام نہیں کر پاتا اور صارفین کو اگلے دن آنے کا کہہ دیا جاتا ہے جس سے دور دراز سے آنیوالے شہریوں کا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے ۔ اس صورتحال پرانجمن تحفظ حقوق شہریوں کے صدر افتخار احمد بٹ سمیت سماجی و سیاسی شخصیات انجینئر نعیم قیصر نجمی، صابر حسین اور افتخار محمود صدیقی نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرآباد دفتر میں فوری طور پر متبادل بجلی کا انتظام کیا جائے تاکہ دفتری امور بلا تعطل جاری رہ سکیں، ان کا کہنا تھا کہ یو پی ایس اور جنریٹر کی فراہمی سے صارفین کو بروقت سہولت میسر آئے گی اور انہیں دفتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں