علی پور :مریم نواز ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ کی تنصیب شروع

علی پور :مریم نواز ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ کی تنصیب شروع

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مریم نواز ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ کی تنصیب شروع کر دی گئی ۔

علی پور چٹھہ کے مریم نواز ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ کی عدم موجودگی کے حوالے سے روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر پر انتظامیہ متحرک ہو گئی ۔ مریم نواز ہسپتال میں ڈینٹل سہولیات کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈینٹل یونٹ کی تنصیب کا کام شروع ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو طویل عرصے سے دانتوں کے علاج کیلئے پرائیویٹ مہنگے کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور تھے ۔ علاقہ مکینوں اور مریضوں نے اس پیش رفت کو عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے روزنامہ دنیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی اخبار نے دیرینہ مسئلے کی بروقت نشاندہی کی جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا اور عوام کو ریلیف ملا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈینٹل یونٹ جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور مستقبل میں بھی روزنامہ دنیا اسی طرح عوامی مسائل کی ترجمانی کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں