میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

کمشنر نے مسیحی ورکرز اور بچو ں کے ہمراہ کیک کاٹا،تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودہا کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے مسیحی ورکرز اور ان کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد، ایم او آر زویا بلوچ سمیت دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ کمشنر سرگودہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، شہری خدمات میں ان کی محنت قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب اقلیتوں کے حقوق، عزت اور خوشیوں کو برابر اہمیت دیتی ہے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہماری خوشیاں مشترکہ ہیں، مل جل کر ہی ایک مضبوط اور روشن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرسمس سمیت تمام مذہبی تہواروں پر اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تقریب کے دوران مسیحی ورکرز کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا جبکہ بچوں میں کرسمس کی مناسبت سے تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں