گٹروں کے ڈھکن چوری کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج

 گٹروں کے ڈھکن چوری کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے کھلے گٹروں، سلیب چوری اور آوارہ کتوں کے خطرے کے پیش نظر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے ۔

تحصیل کبیر والا میں گٹروں کے ڈھکن چوری کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو فیلڈ میں نکلنے اور عملی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ افسران کی چھٹیاں معطل کر دی گئیں تاکہ مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں کرسمس بازار فعال کرنے ، چرچز پر لائٹنگ اور مسیحی آبادیوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ دفاتر میں موجود غیر ضروری افراد کو نکالنے ، سیوریج نالوں کی ڈیلٹنگ اور پختہ سلیب سے ڈھانپنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا یونین کونسل سیکرٹری ذمہ دار ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں