’’اپنا‘‘ سے وابستہ امریکی ڈاکٹرز کا کردار قابلِ تحسین:گیلانی

’’اپنا‘‘ سے وابستہ امریکی ڈاکٹرز کا کردار قابلِ تحسین:گیلانی

لاہور (سپیشل رپورٹر) قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی ڈاکٹرز کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان، ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) سے وابستہ فزیشنز کا پاکستان سمیت عالمی سطح پر کردار قابلِ تحسین ہے۔

گورنر ہاؤس میں اپنا کی میڈیکل کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے بنیادی مراکزِ صحت میں سہولیات میں اضافہ ناگزیر ہے ۔انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ میڈیکل ریسرچ اور ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے شعبوں میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے پریسلر ترمیم کے حوالے سے کہا کہ اپنا کے رکن ڈاکٹرز نے امریکی سینیٹرز سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی کوششوں سے پاکستان پریسلر ترمیم کے منفی اثرات سے محفوظ رہا اور بعد ازاں ملکی دفاع اور معیشت کو فائدہ پہنچا۔اس موقع پر قائم مقام صدر نے ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے ۔ تقریب سے اپنا کی صدر ڈاکٹر حمیرا قمر، ڈاکٹر نصرم اقبال، ڈاکٹر فضل اکبر علی، ڈاکٹر طاہر پال اور پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر زینی نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں