این سی سی آئی اے کیس:صحافی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (کورٹ رپورٹر) سیشن کورٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالت نے شاکر اعوان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت 21 جنوری تک منظور کر لی۔سماعت کے دوران شاکر اعوان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور رانا معروف عدالت میں پیش ہوئے ۔