میٹر ریورسر گینگ سے ملی بھگت ، 10 سے زائدلیسکو ملازمین معطل

 میٹر ریورسر گینگ سے ملی بھگت ، 10 سے زائدلیسکو ملازمین معطل

بلوں سے افسروں کے نمبر ختم، صارفین کی شکایات کیلئے 118 پر رابطہ ضروری

 لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کرنے والے گینگ کے انکشافات کے بعد انتظامیہ نے ریورسر گینگ سے رابطے میں رہنے والے 10 سے زائد ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کاآغٖازکردیا ۔ معطل ہونے والوں میں جاتی عمرہ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر عابد اور امتیاز، لائن مین ہارون، تاج باغ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر فاروق، مغل پورہ سے میٹر ریڈر شکیل، عامر ٹاؤن سب ڈویژن کے میٹر ریڈر یونس اقبال، ایئر پورٹ روڈ سے ابوبکر، صحافی کالونی سب ڈویژن کے میٹر ریڈر علی زیب اور عمران، ایس ڈی سی محمود بوٹی، شہزاد چھینہ، انارکلی سب ڈویژن کے میٹر ریڈر کاشف، علی رضا آباد سب ڈویژن کے میٹر ریڈر احمد اور مدینہ کالونی کے میٹر ریڈر یاسر شامل ہیں ۔ادھر لیسکو کے بجلی بلوں سے ایکسین اور ایس ڈی اوز کے موبائل نمبرز ختم کر دیے گئے ہیں اور اب بجلی بندش یا دیگر مسائل کی شکایات کے لیے صارفین کو کسٹمر سروس نمبر 118 پر رابطہ کرنا ہوگا جبکہ لیسکو نے تین ماہ سے زائد عرصے سے خراب میٹرز کی تبدیلی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ خراب میٹرز کی جگہ پرانے میٹرزکے ساتھ تبدیلی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں