مختلف حادثات میں دو افراد زندگی ہار گئے ، ایک شدید زخمی

 مختلف حادثات میں دو افراد زندگی ہار گئے ، ایک شدید زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)ٹریفک حادثات میں دو افراد زندگی ہار گئے ایک شدید زخمی ۔ چک نمبر 424 ج ب کا اعجاز مسیح موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر جھنگ کی جانب سے اپنے گاؤ ں جارہا تھا۔۔۔

 کہ راستے میں مخالف سمت سے جانے وا لے موٹر سا ئیکل رکشہ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا علا وہ ازیں نوا ں لا ہور کے نوا حی چک نمبر 334 ج ب کا سترہ سا لہ حمزہ اپنے سا تھی آصف کے ہمراہ موٹر سا ئیکل پر قریبی کنکریٹ فیکٹری جارہا تھا کہ سا منے آ نے وا لے ایکسیو یٹر کی زد میں آگئے حمزہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ آ صف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا صدر و نوا ں لاہور پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں