انتظامی غفلت پردن کو سڑکوں پرترقیاتی کام درد سر بن گیا

انتظامی غفلت پردن کو سڑکوں پرترقیاتی کام درد سر بن گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انتظامی غفلت کے باعث دن کے اوقات میں مین سڑکوں پر ہونے والا مرمتی و ترقیاتی کام شہریوں کے درد سر بن گیا اداروں کی جانب سے رات کی بجائے دن کے اوقات میں مین سڑکوں کو بند کرکے کام کرنا معمول بنا لیا گیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انتظامی غفلت کے باعث مین شاہراہوں پر رات کی بجائے دن کے اوقات میں مرمتی کام کیے جاتے ہیں گزشتہ رزو سیف سٹی کے پراجیکٹ کے لیے الائیڈ ہسپتال ٹو کے سامنے مین سڑک پر کٹ لگا کر تار یں ڈالی جارہا تھیں بیرئیر لگا کر سڑک بند اور کام کرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں مین سڑکوں پر مرمتی کام کرنا سمجھ سے باہر ہے دیگر بڑے شہروں میں ایسے کام ہمیشہ رات کے وقت کیے جاتے ہیں جب ٹریفک کم ہوتی ہے مگر فیصل آباد میں الٹی گنگا بہتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں