واسا کو شہر میں صاف پانی کی فراہمی ، ڈرینج کی بحالی کیلئے 52 کروڑ کے فنڈز جاری

واسا کو شہر میں صاف پانی کی فراہمی ، ڈرینج کی بحالی کیلئے 52 کروڑ کے فنڈز جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر)شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور ڈرینج کی بحالی کے لیے واسا کو 52کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق واسا کی صاف پانی اور ڈرینج کی سکیموں کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا گیا ۔

 مین سیکنڈری سکیم کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ڈسپوزل سٹیشن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 23 کروڑ 32 لاکھ روپے کا اجرا ہوا ہے ڈرینج کے چینلز کی صفائی و بحالی کے لیے 13 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں مجموعی طور پر واسا کو 52 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے گئے ہیں۔ دریں اثناایم واسا عامر عزیز نے انسداد ڈینگی مہم کے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے واسا ہیڈ آفس کی چھت کا وزٹ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام واسا دفاتر،ڈسپوزل سٹیشنزاور اوورہیڈ ریزوائرز کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جائے کسی بھی جگہ ساکن پانی موجود نہیں ہونا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں