پی ایچ اے ملازمین کی کمی پر پارک اجڑ گئے

پی ایچ اے ملازمین کی کمی پر پارک اجڑ گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے پاس افرادی قوت کی شدید کمی پرپارک تباہ حال ہوگئے ، 816 ایکڑ گرین ایریا پر 340 پارکس موجود ہیں جن میں کام کرنے کے لیے صرف 500 ملازمین ہیں 700ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔۔۔

لاہور پی ایچ اے کے مطابق فیصل آباد میں 1632ملازمین ہونے چاہئیں تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی شدید کمی ہے فیصل آباد میں 816 ایکڑ گرین ایریا ہے جس میں 340 پارکس ہیں پی ایچ اے کے پاس500 مستقل اور 700 ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے تھے جس میں سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے اب پی ایچ اے کے پاس 500 ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے ہیں جو 340 پارکس اور 816 ایکڑ گرین ایریا کی دیکھ بھال کررہے ہیں قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ایک ایکڑ پر دو ملازمین کا ہوناچاہئیں اس تناسب سے فیصل آباد کے 816 ایکڑ کے لیے 1632 ملازمین کا ہونا ضروری ہے لیکن صرف 500 ملازمین ہی کام کررہے ہیں جن میں 150 کے قریب ملازمین مختلف سرکاری دفاتر اور افسروں کی رہائشگاہوں پر کام کررہے ہیں پارکس اور گرین بیلٹس کے لیے تقریباً 350 ملازمین ہی بچتے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بعد مستقل ملازمین پر کام کا بوجھ دو گنا سے بھی زیادہ ہوچکا ہے افرادی قوت میں کمی کے باعث فیصل آباد کے پارکس اور گرین بیلٹس کی حالت مزید خراب ہوچکی ہے پارکس اور گرین بیلٹس میں گھاس اور پودے خراب ہوچکے ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گرین بیلٹس میں گٹروں کا گندا پانی جمع ہونے سے ماحول تعفن زدہ ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے پارکس اور گرین بیلٹس کی حالت کو بہتر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے معاملے سے متعلق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے وسیم عباس کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے محدود وسائل میں بہتر کام کے لیے کوشاں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں