جگہ جگہ منی ویگن سٹینڈ قائم ، راہگیروں کو مشکلات ،خاتمے کامطالبہ

جگہ جگہ منی ویگن سٹینڈ قائم ، راہگیروں  کو مشکلات ،خاتمے کامطالبہ

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا) سڑکوں، چوکوں، چوراہوں پر جگہ جگہ منی ہائی ایس سٹینڈ قائم ، درس جامعہ الغدیر چوک، نجی بینک کے سامنے ،پل نجف چوک، کلمہ چوک موڑ احمد پور سیال میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج ہے۔۔

 جبکہ جنرل بس سٹینڈ ویران،بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہاہے چھوٹی مسافر گاڑیوں اور رکشوں نے سڑکوں کو بند رکھنا معمول بنا لیا جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے سکول کالج کے اوقات میں طلباء و طالبات،ریسکیو گاڑیوں اور ایمبولینسز کا گزرنا محال ہو جاتا ہے عوام نے متعلقہ حکام سے منی ویگن سٹینڈ ز کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں